لاہور کے حلقہ این اے ایک سو 120 کے ضمنی انتخاب میں اپنی والدہ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مریم نواز بھی میدان میں آ گئی ہیں۔ مریم نواز کی قیادت میں لیگی شیروں نے جاتی امرا سے ماڈل ٹاؤن تک ریلی نکالی۔ مریم نواز نے ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
