فوڈ اتھارٹی کا ایم آر ایگ پروسیسنگ فیکٹری پر چھاپہ، 7 لاکھ گندے انڈے برآمد

(میڈیا پاکستان ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سندر کے علاقے میں کارروائی، ایم آر ایگ پروسیسنگ فیکٹری کا ملاوٹ کا کاروبار بے نقاب کر دیا۔7 لاکھ گندے انڈے، 8 ہزار کلو کے تیار پاوڈر پیکٹ برآمد کر کے تلف کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر اور ویجلنس سیل کے ہمراہ سندر کے علاقہ دھپ سڑی پنڈ میں کارروائی کی۔ جہاں ایم آر ایگ پروسیسنگ نامی فیکٹری میں گندے انڈوں سے ذردی سفیدی الگ کر کے پاوڈر بنا یا جارہا تھا جو معروف بیکریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔
ڈی جی فوڈ کی ہدایات پر7 لاکھ گندے، ٹوٹے ہوئے انڈے، 8 ہزار کلو کے تیار پاوڈر پیکٹ برآمد کر کے ان کوتلف کر دیا گیا۔ پکڑا گیا مال اتنا زیادہ تھا کہ تلف کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی کو سالڈ ویسٹ کی مدد لینا پڑی۔
ایم آر ایگ پروسیسنگ کے خلاف بغیر اجازت پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے پر بھی کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …