لاہور(میڈیا پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون انو ر بریارکی زیر صدارت اجلاس،فیروز پور روڈ پر کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر آفس ماڈل ٹائون میں ہونے والے اجلاس میں پی ایچ اے ،ٹیپا،لاہور پارکنگ کمپنی،واسا،ایل ڈبلیو ایم سی،ٹریفک پولیس ،ٹی ایم اے کے نمائندوں نے شرکت کی ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انور بریار نے کہا کاہنہ کے قریب روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے تمام ادارے روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کروائیں گے،انور بریار نے کہا کہ فیروز پور روڈ پر کلمہ چوک سے للیانی تک روڈ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
