(میڈیا پاکستان):واسا کا ریونیو میں اضافے کے لئے اہم اقدام، پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے انفراسٹرکچر پر وصولی کیلئے کارروائی کی جائے گی، واسا کا مالکان کو اٹھائیس ستمبر تک بلوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کا حکم۔
واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجینسی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں انفراسٹرکچر پر وصولی کیلئے کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ واسا سکروٹنی کے بعد شہر میں دو سوچوبیس سے زائد نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے انفراسٹرکچرچارجزوصول کرے گا۔ شہرکی نجی اورکواپریٹو سوسائٹیاں واسا کی15کروڑروپے سے زائد کی نادہندہ ہیں ۔
واسا نے مالکان کو28ستمبرتک بلوں سے متعلق تحفظات دورکرنےکی ہدایت کی ہے ۔واسا5 ستمبرکوانفراسٹرکٹر چارجنگ کی مدمیں سوسائٹیوں کونوٹس جاری کرے گا۔نوٹیفکیشن کےبعدچارجز کی ادائیگی کیلئے12سے15دن کی مہلت دی جائےگی۔ ڈائریکٹرپرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم عبدالکریم،ڈائریکٹر ریونیو اطہرمحمودآپریشن کی نگرانی کریں گے۔
