(میڈیا پاکستان):ایل ڈی اے نے تاجپور سستا رمضان بازار کی اراضی پر آپریشن کیا، سٹالز کو مسمار کرکے بارہ کنال کمرشلز پلاٹ کی اراضی واگزار کرالی۔
ایل ڈی اے کے عملے نے بلاک سی کے کمرشل پلاٹ نمبر 103،104،105،106،109،110،111 کے مالکان کو قبضہ دینے کے لیے اراضی پر قائم سٹالز کو مسمار کردیا۔ 25 کے وی ٹرانسفارمر کو بھی نقصان ہوا جس سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں۔
آپریشن کی نگرانی سینئر اسٹیٹ آفیسر شفاقت علی اور عقیل اکرام نے کی۔شفاقت علی نے کہا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر کمرشلز پلاٹ کے الاٹی کو قبضہ دینے کے لیے آپریشن کیا
