پاکستان کو ایک قیادت اور امامت کی ضرورت ہے، سراج الحق

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں پاکستان چند صوبوں کے مجموعے کا نام نہیں ایک جہد مسلسل کا نام ہے۔ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ صرف ایک قیادت اور امامت کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنیادی کرپشن اخلاقی کرپشن ہے، اسکو ختم کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنی اپنی جگہ کرادار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غاروں میں پناہ لینے والے دہشت گرد ہیں تو ایوانوں میں بھی دہشت گرد موجود ہیں۔ عافیہ صدیقی، ایمل کانسی اور یوسف رمزی کو ڈالرز کیلئے بیچ دیا گیا۔ ہماری حکومت آئی تو تعلیم کو مفت اور لازمی کریں گے۔ بچے کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو جیل میں ڈالیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امریکی صدر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں دہشتگرد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …