پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع

لاہور: صوبہ پنجاب میں رینجرز کے اختیارات میں 60 روز کی توسیع کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 22 اگست کو ختم ہو گئی تھی تاہم محکمہ داخلہ پنجاب کی درخواست پر 21 اگست سے 60 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ پنجاب میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 5 کے تحت تعینات اور خصوصی اختیارات دیئے گئے تھے۔
یاد رہے کہ پنجاب میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ رواں سال فروری میں لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ٹریفک کیپٹن مبین اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 14 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ماضی میں دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے رینجرز کی تعیناتی کا معاملہ سامنے آنے پر پنجاب کی جانب سے رینجرز کو پولیس کے برابر اختیارات دینے کی مخالفت کی گئی. اس خودکش حملے کے بعد رینجرز اہلکاروں کو صوبے میں خصوصی طور پر خفیہ آپریشن سرانجام دینے کے لیے یہ اختیارات دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …