رواں سال 1100 سے زائد اور سیزیز پاکستانیوں کے مساحل حل کرنے پر OPCنے ڈپٹی کمشنر لاہور کی کارگردگی کو بہترین قرار دیدیا

لاہور(میڈیا پاکستان) محکمہ ریونیو کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق نے بطور ڈسٹرکٹ کمیٹی اوورسیز پاکستان کمیشن رواں سال کے دوران دریاغیرمیں رہنے(1100)سے زائد پاکستانیوں کے کیس نمٹائے ہوئے اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں واہ گزار کروائی اور اوورسیز پاکستانیوں کو قبضے دلائے(او پی سی) کی جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی بہترین معاونت اورکارکردگی کا اعتراف رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میںجائیدادوں پر قبضے دھوکہ دہی ،لیے جانے والے پیسوں کی واپسی،خاندانی متنازعہ جائیداد کی تقیسم اور ہائوسنگ سکیم مالکان سے خرید کیے جانے والے گھروں کے قبضے نہ دئیے جانے کے حوالے سے محکمہ ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کو بطور سیکرٹری ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی(او پی سی) کی جانب سے رواں سال کے دوران( 1630)ریفرنس کیس بھجوائے جوکہ امریکہ، یو ایس اے، جرمن، چین، بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے دائر کیے گئے تھے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق نے محکمہ ریونیو سٹاف اور محکمہ پولیس کی معاونت سے موقع فیلڈ پرجاکر اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے دائر کردہ درخواستیوں کی ہنگامی بنیادوں پرسماعت کی اور1630میں سے 1100اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادیں واہ گزار کروائی کروڑوں روپے کی ریکوریاں کروائی جبکہ دیگر ہائوسنگ سکیموں میں تعمیر کروائے جانے والے گھروں کے قبضے دلوائے اور سالہ سال سے خاندانی تنازعہ جات پر مشتمل جائیدادوں کی حصہ تقسیم کرتے ہوئے قانونی اور شرعی طریقے کے مطابق قانونی حصے دلواکر خاندانی جھگڑے ختم کروائے اس حوالے سے انتہائی کم عرصہ مدت میں1100سے زائد کیس نمٹانے پر اورسیز پاکستان کمیشن سیل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورطاہر فاروق کی کارکردگی کی مثال دے کر دیگر اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سے بھی ایسی ہی پراگراس دکھانے کی ہدایت کردی ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور طاہر فاروق کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی تحریری رپورٹ بھجوادی ہے۔ وائس چیئرمین اورسیز کمیشن پنجاب کیپٹن(ر) خالد شاہین بٹ کا کہنا تھا کہ محکمہ ریونیو اور پولیس کے افسران کی جانب سے بہترین معاونت مل رہی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہورطاہر فاروق کی خدمات قابل تعریف اور بہترین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …