(میڈیا پاکستان): آؤٹ فال روڈ پر پینٹ کے ڈبے بنانے والی فیکٹری کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر مزدوری کرتے ہوئے دو لڑکے جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق آؤٹ فال روڈ پر پینٹ کے ڈبے بنانے والی فیکٹری کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی لیاقت کو ہسپتال منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چار مزدور مرمتی کام کر رہے تھے۔ چند روز قبل آؤٹ فال روڈ پر ہونے والے دھماکے کے باعث فیکٹری کی دیواریں کمزور ہو گئی تھیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ فلک شیر اور 14 سالہ حمزہ شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہیں۔
