امریکا نے جو امداد دی وہ خیرات نہیں،لازوال قربانیاں دیں:یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(میڈیا پاکستان )سابق وزیراعظم یوسف گیلانی(yousuf raza gelani) بھی امریکہ پر برس پڑے ، کہتے ہیں امریکا نے جو امداد دی وہ خیرات نہیں تھی ، دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے لازوال قربانیان دیں۔
گولڑہ شریف اسلام آباد میں ختم نبوت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ماضی میں سامراج نے مسلمانوں میں تفریق پیدا کر کے نقصان پہنچایا اور آج بھی ایسا کیا جا رہا ہے ، امریکا الزام تراشیوں کے بجائے ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوئی آئینی عہدہ ایسا نہیں جو ختم نبوت کا حلف نہ لیتا ہو ، ہم سب کو مل کر اس کے لئے کام کرنا ہوگا۔
ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور امت واحیدہ کے سربراہ امین شہیدی سمیت دیگر مذہبی رہنمائوں نے بھی ختم نبوت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …