کراچی جیل سے فرار ہونے والے دو قیدیوں کے فرار کا معمہ حل نہ ہوسکا

کراچی (میڈیا پاکستان )زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ؟ کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے دو قیدی آخر کہاں گئے ؟(karachi crime) قیدیوں کے فرار کا معاملہ معمہ بن گیا ، دہشت گرد کہاں فرار ہوئے ؟ قانون نافذ کرنے والے ادارے سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا ، سینٹرل جیل سے فرار ہو کر دو خطرناک قیدی آخرکہاں چلے گئے ، سی ٹی ڈی کے اعلیٰ حکام اور دیگر ادارے بھی فرار دہشت گردوں کی گرفتاری میں ناکامی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

ادھر دہشت گرد جیل سے فرار ہوئے تو ادھر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ، مختلف وارداتوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

قیدیوں کے فرار کے بعد ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، انکشافات بھی سامنے آئے مگر نہیں آئے تو قانون کی گرفت میں دونوں دہشت گرد نہیں آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …