(میڈیا پاکستان): این اے 120 کے ضمنی الیکشن کا دنگل، سیاسی جوڑ توڑ شروع، عوامی تحریک نے اپنا امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں دستبردار کرا لیا۔
تحریک انصاف کے چار رکنی وفد نے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تحریک انصاف نے این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری کو دستبردار کرانے کی درخواست کی۔ عوامی تحریک کے قائدین نے اپنے امیدوار اشتیاق چودھری کو ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں دستبردار کرانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلانے کے لیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں دونوں جماعتیں ملکر ساتھ چلیں گی۔ عوامی تحریک کے رہنما جی ایم ملک نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
