پاکستان ریلوے کا مسافروں کیلئے عید کا تحفہ

(میڈیا پاکستان ): وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی پیکج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عید کے تینوں دنوں کرایوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی عید پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیکج کے مطابق عید کے تینوں دنوں ٹرینوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ رعایت پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر دستیاب ہو گی۔
پاکستان ریلوے عید کے موقع پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائے گا جبکہ معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …