اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جعلی وزیر داخلہ اور اس کا ایک ساتھی گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کارروائی کی ۔ ملزمان انٹرنیٹ پر وفاقی وزیر داخلہ بن کر سی پیک میں جعلی بھرتیاں کرتے رہے۔
ملزمان نوکریوں کا جھانسا دے کر سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں۔ نجی یونیورسٹی کے پروفیسر کی شکایت پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی ایف آئی اے ایسے لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے جو سادہ لوح افراد کو سرکاری نمائندے کے طور پر پیش کر کے لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیتے رہے ہیں۔
