لاہور،پنجاب فوڈاتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور (میڈیا پاکستان) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص معیار کی اشیا پر 2 ریسٹورنٹس کو سیل کردی، فیصل آباد میں شہریوں نے آڑو کو رنگ کرنے والے فراڈیوں کو پکڑلیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لاہور میں شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مال روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کو سیل کردیا گیا،ریسٹورنٹ کو زائدالمیعاد اشیا کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ساتھ شہری بھی متحرک ہوگئے، بٹالہ کالونی فیصل آبادمیں شہریوں نے آڑو کو رنگ کرنے والے فراڈیوں کو پکڑلیا۔ پکڑے جانے والے نوسرباز آڑو کو رنگ کرکے میٹھا کہہ کر فروخت کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …