پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور توقع ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کیلیے کردار ادا کرےگی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اسلامی خطاطی نمائش کی افتتاحی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اپنی ثقافت کو بھول چکی ہے ان تقریبات کے ذریعے ہی نوجوانوں کو اپنی ثقافت کی طرف لایا جاسکتا ہے۔
ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے۔ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں اور پیپلزپارٹی جمہوریت کے استحکام کیلیے مزید اپنا کردار ادا کریگی۔
بین الاقوامی اسلامی خطاطی نمائش سے مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامی فن خطاطی ہمارے مذہب کی ایک امانت ہے۔ گزشتہ چودہ سو سال میں اسلامی فن خطاطی نے بھرپور فروغ پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …