جائیداد کی ہوس نے خون سفید کر دیا، بھائی نے بھائی کی جان لے لی

(میڈیا پاکستان ): جائیداد نے رشتوں کی پہچان بھلا دی، رائیونڈ میں بھائی نے سگے بھائی کی جان لے لی اور والد کو زخمی کردیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
جائیداد کی خاطر بھائی ہی بھائی کا جانی دشمن بن گیا۔ نہ رشتوں کا لحاظ رہا نہ غصے پر قابو، بھائی نے سگے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہےکہ سجاد گھر کی رجسڑی لینے کے لیے اپنے والد پر حملہ آور ہوا تو اسی دوران اظہر والد کو بچانے کے لیے آگے بڑھا تو بھائی کے قاتلانہ وار سے بچ نہ پایا۔
پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش تحویل میں لے لی اور ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا جبکہ والد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نےلاش پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …