میڈیا پاکستان) سٹار اتھلیٹ موفارا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے کیرئیر کی آخری ریس میں کامیابی حاصل کر لی ،خواتین کے دوسومیٹر ریس میں شان میلر نے اپ سیٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق زیورخ ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے سنسنی خیزمقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،برطانیہ کے سٹار اتھلیٹ موفارا نے پانچ سو میٹر ریس میں سخت مقابلے کے بعد اپنے کیرئیر کی آخری ریس جیتنے میں کامیاب ہو گئے ۔
سو میٹر سپرنٹ میں ورلڈ چیمپئن جیسٹن گیٹلین ٹاپ تھری میں پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے ،سومیٹر سپرٹ میں برطانیہ کے اوجھا نے کامیابی حاصل کی ۔
چار سومیٹر ریس میں بوٹسوانا کے آئزک مکوالا فاتح رہے ،ہائی جمپ مقابلوں میں عیسی باریشم نے کامیابی حاصل کی ۔
خواتین کی دوسومیٹر ریس میں بہاماس کی شان ملر نے فتح سمیٹی ،تین ہزار میٹر ریس میں بحرین کی روتھ جیبیٹ نے باآسانی کامیابی حاصل کی ۔
