رائل پارک (میڈیا پاکستان) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا ایک اور سریلا مدھر گیت”لگ جا گلے“جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کی آواز نے پھر پرستاروں کو جھومنے پر مجبور کردیا ہے۔ دھیمے سروں کا یہ گانا سنجے دت کی بہت جلد آنے والی فلم ”بھومی“ کا ہے۔ اس گیت کو ادیتی راو حیدری اور سدھانت گپتا پر فلمایا گیا ہے۔راحت فتح علی خان نے اس نغماتی گیت کو ایسا گایا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھ سے زیادہ یوزر دیکھ چکے ہیں۔
