پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان محمد حفیظ کو ورلڈ الیون کے خلاف ٹیم کا حصہ بنانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر محمد حفیظ کی جگہ کسی نوجوان کھلاڑی کو ورلڈ الیون کے خلاف کھلانا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کیربین پریمیئر لیگ میں سینیٹ کٹس ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں جو فٹنس ٹیسٹ کے لئے پاکستان آئے تھے تاہم اب انہیں آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ ورلڈ الیون کے خلاف ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کیربین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے اور وہ سی پی ایل کے باقی تمام میچز کے لئے دستیاب ہوں گے۔
خیال ہے کہ فاف ڈپلوسی کی قیادت میں ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم 11 ستمبر کو پاکستان آئے گی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ بننے والوں میں جنوبی افریقا سے ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔
آسٹریلیا سے جارج بیلی، ٹم پین، ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور بین کٹنگ، انگلیںڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا بھی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا
کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …