(میڈیا پاکستان) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر صفائی کی تیاریاں مکمل کر لیں ، 14 ہزار سے ذیادہ ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں 247 صفائی کیمپ اور 116 عارضی ویسٹ کلیکشن سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں عیدالاضحی پر صفائی کی تیاریوں کے سلسلے میں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی سید کا کہنا تھا آلائیشیں جمع کرنے کے لیے 20 لاکھ خصوصے لفافے شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے بیگز کی گھر گھر تقسیم ، یونین کونسل دفاتر میں دستیابی ، آگاہی کیمپوں اور مساجد میں تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا عملہ صفائی کے 14ہزار ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں 2800گاڑیاں عید آپریشن میں استعمال ہوں گے،، اس موقع پر 116 عارضی ویسٹ کلیکشن سینٹر اور 274صفائی کیمپ قائم کیے جائیں گے 18ماڈل کیمپ ان کے علاوہ ہیں۔
ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی سید کا کہنا تھا چاند رات پر زیرو ویسٹ آپریشن شروع ہو گا جو نماز عید تک جاری رہے گا شہر کی 70 سے زائد نجی اور کواپریٹو ہاوسنگ سوسائیٹیز سے بھی آلائیشیں اٹھانے کے لیے خصوصی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے جائیں گے ، آلائیشوں کی ڈمپنگ کے لیے لینڈ فل سائیٹ پر ماحول دوست انتظامات بھی کیے جائیں گے ۔
