طالبان سے امن مذاکرات میں افغانستان کی کامیابی ہے، جنرل نکلسن

افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ طالبان سے امن مذاکرات افغانستان میں کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی یہ ظاہر کرتی ہے کہ امریکا خطے میں طویل عرصے تک سرگرم رہے گا۔
کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل نکلسن نے کہا کہ امریکا افغانستان میں ناکام نہیں ہوگا کیونکہ اس کی قومی سلامتی کا دارومدار بھی افغان جنگ کے نتیجے پر ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوج سے برسرکار طالبان کو اب اندازہ ہوگیا ہے کہ وہ امریکا سے جیت نہیں سکتے ۔ اسی لیے انہیں اب امن کے لیے بہترین راستے کا انتخاب کرنا ہوگا ۔
جنرل نکلسن نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور افغانستان اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر اس کی تعمیر نو میں شامل ہوکر افغان معاشرے کا حصہ بن جائیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …