جانور مہنگے کھالیں سستی فلاحی ادارے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

لاہور(میڈیا پاکستان) قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جبکہ جانوروں کی کھالوں کی قیمت مٹی میں مل گئی۔ گزشتہ تین برس میں کھالوں کی قیمتوں میں150فیصد کے قریب کمی آچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق عید پر قربان ہونے والے جانوروں کی کھالوں میںمزید کمی واقع ہوگئی جس سے فلاحی اداروں کو گزشتہ سال کی نسبت زیادہ مالی نقصان اٹھاناپڑیگا۔ گزشتہ سال عید قربان پر20لاکھ کے قریب بڑے جانور اور30سے40لاکھ چھوٹے جانورقربان کئے گئے تھے۔ چار پانچ برس قبل چھوٹے بڑے جانوروں کی تعداد1کروڑ کے قریب تھی لیکن قوت خرید میںکمی آنے اورجانوروں کی قیمتوں میں ہرسال اضافے نے الگ الگ قربانی کی بجائے جانوروں کی قربانی میں حصہ ڈالنے کی روایت کو بڑھادیا ہے۔ بڑے جانوروں کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو گزشتہ سال2کھرب 80ارب روپے کے قریب بڑے جانور اور60ارب روپے کے چھوٹے جانور قربان کیے گئے تھے جن کی کل مالیت3کھرب 40ارب روپے بتائی گئی ہے۔ اس سال بھی جانوروں کی قیمتوں میں استحکام رہا تو اتنی مالیت کے جانور قربان کئے جانے کا امکان ہے ورنہ اس میں کمی متوقع ہے۔ گزشتہ سال بڑے جانور کی جھال1500سے 2000روپے اور چھوٹے جانور کی 150سے 300روپے میں فروخت ہوئی جبکہ اس سال اس میں مزید کمی کا قوی امکان ہے۔ اس سال بڑے جانور کی کھال کی قیمت1000سے 2000روپے اورچھوٹے جانور کی 150سے 300روپے تک رہنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں چمڑہ مارکیٹ کے ذرائع سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ بیرونی مارکیٹ میں جانور کی کھال کی قیمت میں کمی آئی ہے اور پاکستانی جانوروں کی کھال کی مانگ بین الاقوامی مارکیٹ میں کم ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میںمانگ اور قیمتوں میں کمی سے عید قربان پر ذبح کئے جانے والے جانوروں کی کھالوں کی برآمدی قیمت میں کمی ہوگی جس سے زرمبادلہ میں بھی کمی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اگر قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو اس سال عید قربان پر بڑے جانوروں کی کھالوں سے 1ارب جبکہ چھوٹے جانوروں کی قیمتوں سے45کروڑ روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس سے ملکی زرمبادلہ میں بھی کمی آئیگی۔ نیزچھوٹے جانوروں کی قیمتوں میں ہر سال اضافے کی وجہ سے بڑے جانوروں کی قربانی بڑھتی جارہی ہے اوریہ قربانی اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کی صورت میںتبدیل ہورہی ہے۔ پاکستان میں انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ جانور قربان ہوتے ہیں اور اس کے بعد دوسرے اسلامی ممالک کا نمبر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …