(میڈیا پاکستان): الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے پولنگ سٹاف کی تربیت کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کی تربیت کی جائے گی جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 ستمبر سے 10 ستمبر تک پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز کی تربیتی نشست ہو گی۔ ٹریننگ پروگرام 16 سیشنز پر مشتمل ہوگا، ہر سیشن میں 30 افراد حصہ لیں گے۔
