عازمین کی مکہ روانگی کا سلسلہ جاری،3 لاکھ سے زائد عازمین مکہ پہنچ گئے

لاہو(میڈیا پاکستان)عازمین کا مکہ مکرمہ روانگی(hajj pilgrims) کا سلسلہ جاری ہے ، حج پر جانے کی آخری فلائیٹ میں 2 دن رہ گئے ، اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 145 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک سرکاری سکیم کے تحت 98 ہزار 282 عازمین مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ، نجی سکیم کے تحت 46 ہزار 983 عازمین حج سعودی عرب پہنچے ہیں۔
مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے معاونین عازمین کی رہنمائی کر رہے ہیں ، 1346 عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ، راستہ بھولنے والے 33 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہچایا گیا۔
وزارت مذہبی امور کے اعداد و شمار کے مطابق حرم گائیڈز نے حرم میں 12 ہزار 995 عازمین کی رہنمائی کی ۔ ہیلپ لائن پر 665 شکایات میں سے 502 کا ازالہ کر دیا گیا۔
پاکستان حج میڈیکل مشن سے 93،2 عازمین نے استفادہ کیا جبکہ 23 مریض حج میڈیکل مشن کے ہسپتال میں علاج معالجے کی غرض سے داخل ہیں ، اب تک 26 عازمین حج کی طبعی اموات ہو چکی ہیں ، ان عازمینِ حج کو جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …