این اے 120 الیکشن ، کلثوم نواز کو امیدواربرقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی بیماری کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے این اے120 پر امیدوار تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلثوم نوازکی عدم موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلائیں گی۔
بیگم کلثوم نواز کی بیماری نے لاہور کے این اے 120 پر ن لیگ کےلئے اگرچہ دوہری مشکلات پیدا کردی ہیں، اس کے باوجود امیدوارتبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کلثوم نوازکی عدم موجودگی میں انکی انتخابی مہم مریم نوازچلائیں گی۔ مریم نواز کو حلقہ کی ستائیس یونین کونسل سے رپورٹ دی جائے گی،مہم کے کوآرڈینیٹر پرویز ملک ہی رہیں گے۔
تاہم ن لیگ کی مشکلات بس یہی ختم ہوتی نظرنہیں آرہی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نون لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن بھی حرکت میں آگیا ہے۔
مہم کے کوآرڈینیٹر پرویز ملک کو جاری نوٹس میں وفاقی وزیراورصوبائی اراکین اسمبلی کے حلقے میں انتخابی مہم میں سرگرم ہونے پرجواب طلب کرلیا گیاہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …