458792276

آرمی چیف کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (میڈیا پاکستان) سپہ سالارکا نوازشریف سےٹیلی فون پررابطہ ، بیگم کلثوم نوازکی خیریت دریافت کی،عمران خان نے بھی ٹویٹ میں سابق خاتون اول کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا ، شہبازشریف نے بھی بھابھی کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹیلی فون کیا اوربیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق دریافت کیا ،سپہ سالار نے سابق خاتون اول کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بیگم کلثوم نواز کےلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کینسرکےخلاف جنگ جیت جائیں
وزیراعلیٰ شہبازشریف اپنی بھابھی کےلئے خاصے پریشان لگے،اپنے ٹویٹ میں نیک خواہشات کااظہارکیا انہوں نے کہاکہ ان کی نیک تمنائیں بھابھی کےساتھ ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔
دوسری طرف بیگم کلثوم نوازکو گلے کے کینسرکی تشخیص نےشریف فیملی کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے، برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ دنوں تک علاج شروع کردیا جائے گا، نوازشریف کی آج لندن روانگی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …