لاہور(میڈیا پاکستان )الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کی کال نے پولیس کو یوٹرن لینے پر مجبور کر دیا،صحافیوں پر کیمرے اور موبائل فون کے ذریعے کوریج کی پابندی ختم ،پولیس کی پریس ریلیز جاری کر دی گئی،گزشتہ روز آئی جی پنجاب کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس دفاتروں اور صوبے کے تھانوں میں غیر متعلقہ افراد پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کرغلط رنگ دیتے ہیں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں جس پر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر ہشام ،سیکریٹری ایمرا آصف بٹ ،جوائنٹ سیکریٹری ارشد چوہدری سمیت دیگر کی جانب سے اس مراسلے کی شدید مزمت کی گئی اور اس پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تمام میڈیا ورکر کے ساتھ مل کر آئی جی پنجاب کے اس اقدام کے خلاف بھر پور احتجاج کی کال دے دی جس پر 3گھنٹے بعد پولیس کے ترجمان کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے وضاحت دیدی گئی کہ یہ مراسلہ صرف جنرل پبلک کے لئے ہے اس کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہو گا اور اس ضمن میں میڈیاکا اس مراسلہ میں کوئی ذکر نہ ہے۔
