پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا

ریاض(میڈیا92نیوز) سعودی عرب میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں 3 کار سوار حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک فوجی افسر اور دوسرا غیر ملکی شہری ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے تاہم اس کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔سعودی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور موقع پر ہی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سعودی حکام نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Back to top button