چیف جسٹس کہااسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے

اسلام آباد(میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو بلانے کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں ایم ڈی پی ٹی وی کیس کی سماعت ہوئی جب کہ عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اسحاق ڈار پیش نہیں ہوتے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے احکامات کا احترام نہیں کیا جارہا، اسحاق ڈار کا پاسپورٹ منسوخ یا ریڈ وارنٹ جاری کرنے پر غور کریں گے، اسحاق ڈار کا پرانا میڈیکل سرٹیفکیٹ دے دیا جاتا ہے لیکن وہ اچھے بھلے چلتے پھرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …