کیپٹن (ر) صفدر گرفتار

راولپنڈی: (میڈیا92نیوز) کیپٹن (ر) صفدر گرفتار
قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔
(میڈیا92نیوز) کے مطابق نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن صفدر دوپہر 2 بجے جلوس کی شکل میں ن لیگ کے مرکزی دفتر لیاقت باغ پہنچے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ کیپٹن صفدر 3 گھنٹے تک راولپنڈی کی سڑکوں پر جلوس نکالتے رہے اور تقاریر کرتے رہے۔ اس دوران پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش لیکن ن لیگ کے کارکنوں نے مزاحمت کرکے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ شام پانچ بجے نیب کی ٹیم نے حتمی کارروائی کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …