فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے فائنل میں آسٹریلیا کو6وکٹوں سے ہرا دیا

لاہور(میڈیا92نیوز) ہرارے میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے184رنز کا ہدف دیا ہے،آسٹریلیا کے کپتان فنچ نے47 رنزکی شوٹ نے76رنز بنائے۔پاکستان کے محمد عامر3وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل کا ٹاس آسٹریلیا کے کپتان اروین فنچ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی اننگ کا آغازعمدہ رہا ارون فنچ47 اورآرکی شورٹ 76نے95رنز کا آغاز فراہم کیا ،اس موقع پر فنچ پویلین لوٹ گئے۔دوسری وکٹ میکس ویل کی صورت میں جلد گر گئی وہ صرف5رنز بنا سکے،شوٹ نے اپنی اننگ جا ری رکھی اور اپنی ٹیم کے مجموعے کو184تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا,ٹریوس ہیڈ نے19 اور مارکوس اٹوائنس12رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 3آسٹریلوی بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے2وکٹیں حاصل کیں۔جس کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھانہ تھا اور آتے ساتھ ہی خزاں کے پتوں کی طرح وکٹیں گرتی رہیں لیکن کپتان سرفراز اور فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور8اوورز کے مکمل ہونے تک 68رنز بنا اور اس کے 3کھلاڑی آﺅٹ ہوئے آﺅٹ ہونے کھلاڑیوں میں فرحان، طلعت اور کپتان سرفراز احمد ہیں اس کے شعیب ملک اور فخر زمان نے کھیلنا شروع کیا تو فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا ٹیم کو چوکے چھکوں کی برسات کر دی جس کے بدولت پاکستان نے آسانی سے یہ ہدف پورا کر لیا پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے 91رنز بنائے اور وہ پاکستان کی طرف سے آﺅٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے۔شعیب ملک نے 40سے زائد سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …