فیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے میجر (ر)رفیق حسرت بلا مقابلہ صدر منتخب

لاہور(میڈیا پاکستان )فیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے میجر (ر)رفیق حسرت بلا مقابلہ صدر منتخب ،پاکستان بھر کے ڈیلرز کی نمائندگی کرتے ہوئے آج چیئرمین ایف بی آر سے ٹیکسز میں اضافے اور پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ درپیش مسائل کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ آئندہ سال ٹیکس میں اضافہ نہیں ہونے دیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر (ر)رفیق حسرت نے آگاہی دی ہے کہ آج وہ چیئرمین ایف بی آر سے ٹیکسوں میں کئے جانے والے اضافے پر رئیل اسٹیٹ برادری کی جانب سے دو ٹوک اور اصولی موقف اختیار کریں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال ٹیکس میں کئے جانے والا اضافہ نا منظور ہے ٹیکسز میں اضافے نے ر ئیل اسٹیٹ کاروبار کی کمر توڑ ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …