سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال

لاہور(میڈیا 92نیوز) سروسز ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال۔ ایم ایس آفس کے باہر دھرنا بھی دیا، مظاہرین نے ڈیلی ویجز اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ سروسز ہسپتال میں پیرامیڈیکل سٹاف کا ایک بار پھر احتجاج۔ ایم ایس آفس کے سامنے دھرنا دیا، انتظامیہ کےخلاف نعرے بازی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا۔582ملازمین میں سے صرف6کو مستقل کرکے لالی پاپ دے دیا گیا۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر کا کہنا تھا کہ معیارپر پورا اترنے والے ملازمین کو مستقل کیا جا رہا ہے۔پیرامیڈیکل سٹاف کی کام چھوڑ ہڑتال سے مریضوں کو علاج معالجے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …