رانی کھیت کی بیماری

(میڈیا92نیوز) رانی کھیت کی بیماری
تھرپارکر میں رانی کھیت کی بیماری کی وجہ سے تین روز کے دوران 20 مور ہلاک ہوگئے۔
صحرائے تھر میں رانی کھیت کی بیماری کے وجہ سے موروں کے مرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق تین روز کے دوران 20مور مرگئے ہیںْ

حکام وائلڈ لائف کے مطابق اسلام کوٹ کے نواحی گاوں جوگلار میں 11 جبکہ گاؤں کھاکھنہیار میں بھی 9 مور ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ متاثرہ دیہات میں 20سے زائد مور بیمار ہیں۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہات میں ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …