شکر ہے شادی سے بچ گئی‘کنگناراناوٹ

ممبئی(میڈیا 92نیوز)بالی وڈ کی بےخوف اور بےباک ہیروئنز کی فہرست میں خود کو اول نمبر پر رکھنے والی اداکارہ کنگنا راناوت کی فلم ‘منی کارنیکا’ کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اب کنگنا نے میڈیا 92سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے متنازع پہلوو¿ں پر روشنی ڈال رہی ہیں۔کنگنا نے حال ہی میں ایک میگزین ‘کازموپولیٹن’ کو دیے جانے والے انٹرویو میں کہا ‘اس وقت میری زندگی جیسی بھی ہے میں اس سے بہت خوش اور مطمئن ہوں اور بھگوان کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے وہ سب نہیں دیا جس کی مجھے شدت سے چاہت تھی مثلاً شادی کیونکہ شادی میرے لیے درست فیصلہ نہ ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …