پاکستانتازہ ترینشوبز

رچا چڈھا اور ہما قریشی کے درمیان دوریاں برقرار!

ممبئی (میڈیا92نیوز) بالی ووڈ میں یہ بات عام ہے کہ 2ہیروئنوں کے درمیان دوستی بہت ہی کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ خاص طور پر جب ایک ہی فلم میں 2بڑی ہیروئنیں کام کر رہی ہوتی ہیں تو ان کے درمیان عجیب سی رسہ کشی چلتی رہتی ہیں کئی بار فلم ریلیز ہو جانے کے بعد بھی دونوں ہیروئنوں کے درمیان ایک خاص دوری دیکھی جاتی ہے ایسا ہی کچھ ہما قریشی اور رچا چڈھا کے درمیان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انوراگ کشیپ کی فلم ”گینگس آف واسع پور، سے دونوں کے کیرئیر کی شروعات ہوئی تھی اور دونوں کے کام کی تعریف بھی ہوئی تھی اور دونوں کا کیرئیر بھی مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھا۔ پہلی فلم کے بعد ہما اور رچا نے کسی فلم میں دوبارہ ساتھ کام نہیں کیا۔ اتنا ہی نہیں دونوں ایک ساتھ کسی جگہ نظر بھی نہیں آئیں۔

Back to top button