نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے: شاہ محمود قریشی

ملتان(نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے اور وہ سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کے عمل کو سیاسی مقاصد میں استعمال کرنے کے قائل نہیں، عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سیاسی شہید نہیں بن پائیں گے، وہ تین مرتبہ وزیراعظم رہے، انہیں واپس آنا چاہیے، گزشتہ روز نواز اور شہبازشریف کے انداز بیان میں تضاد تھا۔پی ٹی آئی رہنما کا آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھنے والے آج زرداری سے حق مانگ رہے ہیں، انہوں نے حق نہیں دیا اب صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …