فواد حسن فواد کے گھر پر نیب کا چھاپہ

لاہور: (میڈیا92نیوز) فواد حسن فواد کے گھر پر نیب نے چھاپہ مار دیا.
نیب نے نواز شریف کے سابق سیکریٹری فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مار کر ملکی سلامتی سے متعلق اہم کاغذات، 5 موبائل فونز اور 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لے لئے.
آشیانہ اقبال اسیکنڈل کے حوالے سے نیب نے فواد حسن فواد کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران فواد حسن فواد کے گھر سے اہم کاغذات قبضے میں لے لیے گئے۔ قبضے میں لئے گئے بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں۔
فواد حسن فواد کے گھر سے 2 لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لئے گئے جبکہ ان کی کی گاڑی سے 5 موبائل فونز بھی نیب نے بر آمد کئے۔ قبضے میں لئے گئے موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی ہے۔ نیب حکام نے بلیک بیری کا پاس ورڈ فواد حسن فواد سے حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …