لاہور کے انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا 92نیوز) لاہور میں جیل روڈ پر وارث شاہ انڈر پاس میں ٹریلر پھنس گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریلر جیل روڈ پر وارث شاہ انڈرپاس سے گزرتے ہوئے انڈر پاس میں پھنس گیا۔ٹریلر کے پھنسنے سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ریسکیو ٹیم نے کرین کے ذریعے ٹریلر کو نکالا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …