سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوچز اور کنسلٹنٹس کو بحال نہ کیا

لاہور(میڈیا92نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب نے کوچز اور کنسلٹنٹس کو بحال نہ کیا۔ پی این ڈی نے ملازمتوں پر بحالی کی سمری مسترد کر دی۔ کھیلوں کی ترقی کے لیے تعینات کیے گئے 400کوچز اور کنسلٹنٹ کی بحالی کا معاملہ۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ایک سال بعد کوچز اور کنسلٹنٹس کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔ کوچز اور کنسلٹنٹس کا احتجاج بھی کام نہ ا?یا۔ احتجاج کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب نے معاہدے میں توسیع کی درخواست پی این ڈی کو بھجوائی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پی این ڈی نے سمری مسترد کردی ہے اور سپورٹس بورڈ نے تمام کوچز کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔ کوچز اور کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب کے فیصلے سے نالاں ہیں۔ جبکہ کوچز کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …