دیپیکا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین ہو گئی

ممبئی(میڈیا92نیوز) اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور اگر بات کی جائے آن لائن سماجی رابطوں کی تو وہاں بھی ڈمپل گرل کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔دیپیکا کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین ہو گئی۔دیپیکا اپنے فلمی کیریئر اور سرگرمیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کر کے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں جسے دیکھتے ہوئے ان کے انسٹاگرام پر مداحوں کی تعداد 25 ملین تک جا پہنچی ہے۔دیپیکا پڈوکون شوبز کی دنیا میں اپنی بہترین پرفارمنس کے علاوہ بے انتہا خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔دیپیکا کوسنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت سےبہت کامیابی حاصل ہوئی ہے، فلم نے 3سو کروڑکا بزنس کیا تھا۔حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کا نام 2018 کے بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …