حیدر آباد پولیس نے بڑی اسمگلنگ ہونے سے روک لی

حیدرآباد:(میڈیا92نیوز) حیدر آباد پولیس نے بڑی اسمگلنگ ہونے سے روک لی، پولیس نے ایک کروڑ کا سامان برآمد کرلیا.
حیدرآباد پولیس نے2اسمگلروں سمیت4 ملزمان کو گرفتارکرکے غیرملکی بادام، زیرے اور چھالیہ سے بھری167 بوریاں، ٹرک، منشیات اوراسلحہ قبضے میں لے لیا، دوملزمان سے ملی مسروقہ رقم مالکان کے حوالے کردی گئی۔
قائم مقام ایس پی سٹی زاہدہ پروین نے تھانہ مارکیٹ ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد راؤ کے ہمراہ پریس پریفنگ میں بتایاکہ مارکیٹ پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان رحمت اﷲ اورنعمت اﷲ کو ٹرک سمیت گرفتارکرلیا۔ ٹرک میں اسمگل شدہ100 بوری چھالیہ، 8 بوریایرانی بادم اور60 بوری زیرہ تھا ۔ گرفتاردونوں ملزمان بین الصوبائی اسمگلر ہیں۔
برآمدہ اشیا کی مالیت ایک کروڑ سے زاید ہے۔فورٹ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ ملزم عابد راجپوت کو بھاری مقدار میں مضر صحت مین پوری سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ راہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹنڈوجام پولیس کو مطلوب ملزم بلال راجپوت کو گرفتارکرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …