فٹ بال ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم سیمی فائنل میں، برازیل آئوٹ


ماسکو:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) فٹ بال ورلڈ کپ 2018: بیلجیئم سیمی فائنل میں پہنچ گیا اور برازیل فٹبال ورلڈکپ سے باہر ہوگیا.
روسی شہر کازان میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔
بیلجیئم کو پہلا گول اون گول کی صورت میں ملا جب فرنینڈنہو نے اپنے ہی جال میں گیند کو پہنچا دیا۔
بیلجیئم کی سبقت کیون ڈی برون نے 31ویں منٹ میں دوگنی کردی۔
پہلے کوارٹر فائنل میں فرانس نے یوروگوائے کو 0-2 سے شکست دیدی
دوسرے ہاف میں برازیل کی جانب سے جارحانہ کھیل پیش کیا گیا تاہم بیلجیئم کے دفاع نے اس کا جم کر مقابلہ کیا۔
76ویں منٹ میں ریناٹو اگسٹو نے بیلجیئم کی سبقت آدھی کردی تاہم برازیل مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکا اور اس طرح برازیل ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔
سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ بیلجیئم 1986 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل مرحلے میں پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …