پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا،حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھل جاتا تو شہباز شریف جیل میں ہوتے

لاہور(میڈیا92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں نہیں جانتا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کا عام انتخابات پر کیا اثر ہوگا۔ بیگم کلثوم نواز کی دل سے عزت کرتا ہوں اللہ پاک انہیں صحت دے۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے ایک دوسرے کو بچایا۔ احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ۔ چیئرمین تحریک انصاف کی گلبرگ کے علاقہ میں میڈیا گفتگوکرتے ہوئے کہا۔ عمران خان کہتے ہیں پاکستان میں پہلی بار کسی طاقتور کو پکڑا گیا ہے۔ نہیں جانتے اس فیصلے کا الیکشن پر کیا اثر ہوگا؟ یہ 30 سال سے کرپشن کر رہے تھے کوئی پکڑنے والا نہیں تھا۔ انہوں نے خود کو بچانے کے لئے احتساب کا نظام تباہ کر دیا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ میٹرو ملتان کرپشن میں شہباز شریف کا نام ہے۔ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس کھل جاتا تو شہباز شریف جیل میں ہوتے۔ بیگم کلثوم نواز کی دل سے عزت کرتاہوں ، اللہ ان کو صحت دے۔ پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لیے نہیں۔ نیلسن منڈیلا جیسے لوگوں کے پیچھے نکلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …