ہربنس پورہ کے علاقے میں حالیہ بارش کے باعث دراڑیں پڑنے سے مکان کی چھت گر گئی

لاہور(میڈیا 92نیوز) ہربنس پورہ کے علاقے میں حالیہ بارش کے باعث دراڑیں پڑنے سے مکان کی چھت گر گئی۔ پانچ خواتین اور ایک بچہ ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ہربنس پورہ کے علاقے قلندر بازار میں مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر پانچ خواتین اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ بچے کو معمولی چوٹیں آئیں، جبکہ زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چھت بارش کے باعث دراڑیں پڑنے سے گری۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود قیمتی سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …