شہباز شریف 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے

لاہور(میڈیا92نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ا?ج 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔مسلم لیگ ن کے اعلامیے کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ کے صدر شہباز شریف فیصلے کے حوالے سے ماڈل ٹاﺅن لاہور میں 4بجے پریس کانفرنس کریں گے۔دوسری جانب لندن میں میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ایون فیلڈاپارٹمنٹ میں سنیں گے۔میاں نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور اسحٰق ڈار کے ہمراہ کیس کا فیصلہ سننے کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچے تو وہاں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …