پی ایم اے لاہورکی جانب سے موسم برسات میں بیماریوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور(میڈیا 92نیوز)پی ایم اے لاہور کی جانب سے موسم برسات میں بیماریوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ موسم برسات میں ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی ٹیکے ضروری قرار دے دیے گئے ہیں۔ مریضوں کو ہاتھ دھو کر کھانے اور صاف پانی پینے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔ ٹائیفائیڈ بخار کے لیے متعدد شہروں میں میڈیکل سینٹرز الرٹ کیے جا رہے ہیں۔پی ایم اے لاہور نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے قریبی ہسپتال میں جا کر ان سے بچاﺅ کے لئے انجکشن لگوائیں تاکہ ان بیماریوں سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …