ن لیگ کے شیرو! فیصلہ جو بھی آئے گھبرانا نہیں‘مریم نواز

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 2:30بجے سنایا جائے گا،ایسے میں مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی ،عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے شیرو یاد رکھنا!فیصلہ جوبھی آئے گھبرانا نہیں!آپکے نواز شریف کے لیے یہ سب نیا نہیں۔وہ پہلے بھی نااہلی عمر قیدجیل جلاوطنی بھگت چکے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کوئی لیڈر ہے جو آپ کی خاطر،وطن عزیز کی خاطر، آپ کے ووٹ کی عزت کی خاطر ڈٹ کر کھڑا ہے اور کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نے جانتے ہوئے کہ یہ راستہ آسان نہیں اور اس کی قیمت چکانی پڑے گی، یہی راستہ چنا،بھاری قیمت چکائی۔مشکل ترین حالات کے باوجود یہ قوتیں اس کو الحمدااللہ جھکانے میں ناکام رہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اس کا مقابلہ جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپوں سے ہے جنھوں نے ووٹ کی حرمت پامال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا اور سازشوں میں ملوث رہے۔انہوں نے مزید پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ تو 25 جولائی کو ہونا ہے۔ ان سازشیوں اور مہروں کے چہرے اس دن یاد رکھنا۔ ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔انشااللہ فتح آپ کی منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …