چلڈرن ہسپتال میں چلرز خراب ہونے کی وجہ سے درجنوں بچوں کی حالت خراب ہو گئی

لاہور(میڈیا92نیوز)چلڈرن ہسپتال میں چلرز خراب ہونے کی وجہ سے درجنوں بچوں کی حالت خراب ہو گئی ہے۔بچوں کے والدین نے ہاتھ والے پنکھے بھی لانے شروع کر دیئے ہیں ۔لیکن ہسپتال میں گرمی اور حبس زیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو سانس بہت مشکل سے آ رہا ہے انتظامیہ کو 4کروڑ کی گرانٹ ملنی تھی لیکن وہ نہ ملنے کی وجہ سے جو چلرز چل رہے تھے وہ کام کرنا چھوڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل بچوں کی حالت پہلے سے بھی زیادہ خراب ہو گئی ہے لیکن نگران حکومت کی طرف کوئی ایسا بیان نہیں آیا کہ چلڈرن ہسپتال کے چلرز کو درست کروایا جائے بچے قوم کے مستقبل ہوتے ہیں لیکن نگران حکومت جوں کی توں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …